26 فروری 2015 - 13:11
عراق: داعش کو امریکی فوجی ساز وسامان کی ترسیل جاری

ایک ایسے وقت جب عراق میں داعش کے لئے امریکا مسلسل ہتھیار فراہم کررہا ہے پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ دس ہزار ایم سولہ امریکی رائفلیں اور دیگر فوجی سازو سامان رواں ہفتے عراق پہنچایا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ عراق کو پہنچائے جانے والے ان ہتھیاروں کی رقم تقریبا ایک کروڑ اناسی لاکھ ڈالرہے۔ یہ فوجی سازو سامان ایسے موقع پر عراق پہنچائے گئے ہیں جب امریکا مسلسل یہ دعوی کر رہا ہےکہ وہ داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے لئے عراق کی سیکورٹی فورس کو ٹریننگ دینے اور اسے مسلح کرنے کے لئے اپنا پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے ایک عہدیدار نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اس کےاتحادی افواج، موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کاروائی میں شرکت کرنےوالے عراقی فوحیوں کی ٹریننگ کا کام جلد شروع کردیں گے۔ امریکی وزارت جنگ کی طرف سے عراق کو ہتھیاروں کی فراہمی کی یہ خـبر ایک ایسے وقت آئي ہے جب عراق کے صوبہ الانبار اور صلاح الدین سے مسلسل یہ خبریں موصول ہورہی ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے طیارے اور ہیلی کاپٹر لگاتار داعش کے لئے ہتھیار اور کھانے پینے کا سامان پہنچا رہے ہيں۔ واضح رہے کہ داعش کے لئے امریکا کی طرف سے فوجی ہتھیاروں کی ترسیل کا معاملہ عراقی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جاچکا ہے۔

........

/169